سعودی فوٹو گرافر یوسف بجاش نے مکہ مکرمہ میں حرم مکی شریف کے پہلو میں واقع دنیا کے بلند ترین کلاک ٹاور پر صحرائی ٹڈیوں کا گزر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ’جمعہ 11 دسمبر کو ٹڈیوں کی بڑی تعداد کا کلاک ٹاور سے گزر ہوا تھا‘۔
دوسری طرف وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ سمیت مختلف شہروں میں افریقہ کی صحرائی ٹڈیوں کا حملہ ہے‘۔
’یہ ٹڈیاں بحیرہ احمر پار کرکے آئی ہیں جن کے انسداد کے لیے پوری کوشش کی جارہی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ٹڈیوں کے انسداد کے لیے مکہ مکرمہ سمیت مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حائل اور یمن کے قریب تمام علاقوں میں سپرے کا کام ہو رہا ہے‘۔
’ٹڈیوں سے شہری آبادی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، ان کا نقصان فصلوں تک محدود ہے‘۔
قبل ازیں وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ ’ملک میں پائی جانے والی ٹڈیوں کو سپرے کیا گیا ہے‘۔
فيديو يظهر فيه أسراب الجراد التي غطت سماء مكة يوم الجمعة
26 ربيع2 عام 1442
11 ديسمبر عام 2020
-#مكة #مكة_الآن #جراد_مكه pic.twitter.com/oT391GZvG5— يوسف بجّاش (@youssef_bajjash) December 11, 2020