Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں 901 ٹیکس خلاف ورزیاں

’واٹ‘ کی مد میں 901 چالان کیے گئے (فوٹو: محکمہ زکٰوۃ و آمدنی)
سعودی محکمہ زکوۃ و آمدنی کی جانب سے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ’واٹ‘ کی مد میں 901 چالان کیے گئے۔ 
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کے مطابق محکمے کی جانب سے مقرر کی جانے والی تفتیشی ٹیموں نے مختلف شہروں کا دورہ کیا جہاں مارکیٹوں کا سروے کرنے والی ٹیموں نے متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ 

بیشتر خلاف ورزیاں بل نہ رکھنے کے حوالے سے ہیں (فوٹو: محکمہ زکوۃ و آمدنی)

محکمے کی تفتیشی ٹیموں نے ہول سیل مارکیٹ، ریسٹورنٹس اور دیگر تجارتی اداروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے رسیدوں کا جائزہ لیا تاکہ ٹیکس کی خلاف ورزی نوٹ کی جائے۔ 
محکمے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بیشتر خلاف ورزیوں کا تعلق ٹیکس بل نہ رکھنے کے علاوہ ٹیکس نمبر کے بغیر صارفین سے ’واٹ‘ کی وصولی کے بارے میں رہیں۔ 
قانون کے مطابق تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس کی مہر لگانا لازمی ہے ایسا نہ کرنا قانونی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔ 
واضح رہے کہ مملکت میں جولائی سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس 15 فیصد کردیا گیا ہے جو ماضی میں 5 فیصد ہوا کرتا تھا۔ 
اس ضمن میں محکمے کا کہنا ہے کہ صارفین ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کی خلاف ورزی نوٹ کریں تو فوری طور پر اس کی اطلاع کریں تاکہ اس کا سد باب کیا جاسکے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: