Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کب تک روئے گا چھوٹے سے افیئر کے لیے؟‘

ریتک روشن کے کنگنا رناوت کے خلاف کیس پر پیش رفت ہوئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ کے اداکار ریتک روشن نے ایک نامعلوم بہروپیے کے خلاف ان کے نام پر بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت سے بات کرنے پر کیس دائر کیا تھا جو کہ سائبر سیل سے کرائم برانچ کے کرائم انٹیلی جنس یونٹ کو پیر کے روز منتقل کر دیا گیا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق اس پر کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان دونوں کے 'الگ ہونے' کے باوجود بھی ریتک روشن کنگنا رناوت اور اپنے تعلق کو بھولے نہیں ہیں اور انہوں نے کسی اور خاتون کے ساتھ تعلقات نہیں رکھے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جب وہ اپنی ذاتی زندگی میں امید تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہیں تو رتک 'وہی ڈرامہ دوبارہ شروع کر دیتے ہیں۔'
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'کب تک روئے گا چھوٹے سے افیئر کے لیے۔'
واضح رہے کہ ریتک روشن کے وکیل ماہیش جیتھمالانی نے حال ہی میں ممبئی پولیس کمشنر پارام بیر سنگھ کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
سال 2016 میں ریتک روشن کی شکایت پر ایک نامعلوم بہروپیے کے خلاف ممبئی میں باندرا لا کمپلکس میں سائبر پولیس سٹیشن میں کیس دائر کیا گیا تھا۔
یہ کیس دھوکے سے شناخت چرانے کی مختلف دفعات کے تحت دائر کیا گیا تھا۔
اس وقت پولیس کے فرانزک ماہرین اس نامعلوم شخص کی ای میل کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل نہیں کر سکے کیونکہ اس کا پتا امریکہ میں آرہا تھا۔ اس کی رپورٹ جون 2017 میں پیش کی گئی تھی۔
سال 2016 میں ریتک روشن نے کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا اور انہیں (ریتک روشن کو) بدنام کرنے پر معافی طلب کی تھی۔
ریتک روشن کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوت نے 'سلی ایکس' یعنی نامعقول پرانا بوائے فرینڈ کا لفظ ان کے لیے استعمال کیا تھا اور کنگنا رناوت کو کہا تھا کہ وہ وضاحت دیں کہ یہ لفظ انہوں نے ریتک روشن کے لیے استعمال نہیں کیا تھا۔
کنگنا رناوت نے اس بات کا قانونی جواب دیتے ہوئے ریتک روشن کے الزامات مسترد کیے تھے۔
تعلقات میں خرابی آنے سے قبل ریتک روشن اور کنگنا رناوت نے 'کرش 3' اور 'کائٹس' نامی فلموں میں ساتھ کام کیا تھا۔

شیئر: