Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کی سرنگوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب

بجلی کی مستقل فراہمی کے لیے جنریٹرز کا بھی انتظام موجود ہے (فوٹو: عاجل نیوز)
مکہ میونسپلٹی کے زیرانتظام شہر میں موجود سرنگوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے۔ 
ویب نیوز عاجل کے مطابق مکہ میں متعدد سرنگیں ہیں جو پہاڑوں کو کاٹ کر تعمیر کی گئی ہیں۔ شہر کی ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے مذکورہ سرنگیں غیر معمول اہمیت کی حامل ہیں۔ 
ان سرنگوں کے ذریعے مکہ کے علاقوں میں آمدورفت کی سہولت ہوتی ہے۔ روزانہ ہزاروں گاڑیوں کی آمدورفت ان ہی سرنگوں سے ہوتی ہے۔ 

5600 میٹر طویل الیکٹرک کیبل بھی بچھائی گئی ہے (فوٹو: عاجل)

میونسپلٹی کے شعبہ تعمیرات کی جانب سے سرنگوں میں 18 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ 5 ہزار 600 میٹر طویل نیٹ ورکنگ اور الیکٹرک کیبلز بھی بچھائی گئی ہیں۔ 
سرنگوں میں آتشزدگی کی بروقت اطلاع دینے کے لیے 15 فائر الارم بھی موجود ہیں جبکہ فائر فائٹنگ یونٹ کی مستقل بنیادوں پر اصلاح و مرمت کا کام انجام دیا جاتا ہے۔ 

سرنگوں میں فائر الارم اور آگ بجھانے کے آلات بھی موجود ہیں (فوٹو: عاجل)

سرنگوں میں بجلی کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جنریٹرز کا بھی خصوصی بندوبست موجود ہے جو بجلی کی لائنوں میں خرابی ہونے کی صورت میں خود کار طریقے سے کام شروع کردیتے ہیں۔ 
سرنگوں کی دیکھ بھال اور صفائی کے لیے بھی میونسپلٹی کا خصوصی یونٹ ہمہ وقت مصروف رہتا ہے تاکہ وہاں نصب بڑے بڑے پنکھے گرد سے بند نہ ہوجائیں۔  
سرنگوں کی دیکھ بھال کرنے والے یونٹ میں دو سپروائزرز، دو انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے علاوہ متعدد کارکن ہمہ وقت ڈیوٹی دیتے ہیں۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: