Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم صارفین اہم امور کاخیال رکھیں

اے ٹی ایم پر آنے سے قبل مطلوبہ کام کی نشاندہی کرلیں (فوٹو: مڈل ایسٹ آن لائن)
بینکنگ امور کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ’اے ٹی ایم صارفین دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے جلد اپنے معاملات نمٹائیں‘۔
ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق بینکنگ کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم استعمال کرنے والے صارفین کو چاہیے کہ وہ رقم نکلوانے یا دیگر امور کے لیے اے ٹی ایم پر آنے سے قبل اس امر کا تعین کرلیں کہ انہیں کس مقصد کے لیے اے ٹی ایم استعمال کرنا ہے۔

بعض لوگ بھول جاتے ہیں کہ دوسرے بھی اے ٹی ایم استعمال کریں گے(فوٹو: عاجل)

کمیٹی کا کہنا تھا کہ بعض لوگ اے ٹی ایم پر کافی دیر ٹھہرنے کے بعد اپنی مطلوبہ کارروائی کرتے ہیں جس سے دوسرے لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اگر صارفین اپنے مطلوبہ کام کی پہلے سے منصوبہ بندی کریں تو دوسروں کو بھی سہولت ہوگی اور انہیں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
 اس حوالے سے بعض صارفین کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو رقم نکلوانی ہے یا ارسال کرنی ہے تو اسے چاہیے کہ محدود وقت میں اپنا کام کرے تاکہ وہاں موجود دوسرے لوگوں کو انتظار نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ بعض افراد اے ٹی ایم پرکافی دیر کھڑے رہنے کے بعد مطلوبہ کام کرتے ہیں جبکہ کچھ  لوگ ایک ہی کام کے لیے کافی دیر لگاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے پیچھے کھڑے ہوئے لوگوں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے-
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: