جازان کمشنری میں رہنے والی باہمت سعودی لڑکی نے معذوری کو اپنی کمزوری نہ بننے دیا۔ گریجویشن کرنے کے بعد پھولوں کی دکان کھولی اور باقاعدگی سے دکان چلا رہی ہے۔
نجی ٹی وی ’ایم بی سی ‘ کے مارکنگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ’امل حکمی ‘ نے بتایا کہ پھولوں سے ابتدا سے ہی بہت لگاؤ تھا یہی شوق بعدازاں میرے کاروبار کی بنیاد بن گیا۔
![](/sites/default/files/pictures/December/21/2020/18_flower_7.jpg)
امل حکمی کا مزید کہنا تھا کہ دکان کھولنے سے قبل زمانہ طلب علمی سے ہی مجھے گھر کی سجاوٹ کا شوق تھا جس کے لیے مختلف پھولوں کا استعمال کرنے کے علاوہ سجاوٹ کی اشیا بھی بناتی تھی۔
گریجویشن کرنے کے بعد مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ مستقبل کے لیے ڈئزائننگ کے شعبے کا اپناتے ہوئے اسے روزگار کا ذریعہ بناؤں۔
اسی خیال کے تحت گھر کے باہر دکان کھولی اس کی ڈیزائننگ بھی اپنی نگرانی میں ہی کرائی۔
![](/sites/default/files/pictures/December/21/2020/18_flower_6.jpg)