Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھڑ سواری کے مقابلے میں اول انعام پانے والی سعودی خاتون

’تیز رفتاری کے مقابلے میں پہلا انعام حاصل کرنے کے بعد انہیں جوکی کا خطاب دیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی خاتون خلود مختار جدہ میں منعقد گھڑ سواری کے مقابلے میں اول انعام حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تیز رفتاری کے مقابلے میں پہلا انعام حاصل کرنے کے بعد انہیں جوکی کا خطاب دیا گیا ہے۔
خلود مختار گھڑ سواری کے مقابلوں میں پہلے بھی نام کما چکی ہیں۔
انہوں نے اندرون ملک اور بیرون ملک کئی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ خلیجی ممالک میں بھی متعدد مقابلوں میں حصہ لیا اور انعام پایا ہے۔
اس سے قبل اردن میں منعقد ہونے والے گھرسواری کے مقابلے میں انہوں نے انعام حاصل کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مجھے انتہائی خوشی ہے کہ میں نے اپنے ملک میں منعقد ہونے والے مقابلے میں اول انعام حاصل کیا ہے‘۔
’میری خواہش ہے کہ میں انٹرنیشنل مقابلوں میں اپنے ملک کا نام روشن کروں‘۔

شیئر: