Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج سے آن لائن امتحان کا آغاز

مدرستی کے علاوہ مزید 2 پروگرام منتخب کیے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے تمام شہروں میں کورونا کی وبا کے بعد تمام طلبا وطالبات فرسٹ ٹرم مکمل ہونے پر آج پہلی بار آن لائن امتحان دیں گے۔
وزارت تعلیم نے آن لائن امتحانات کے حوالے سے تمام ترتیاریاں مکمل کر لی ہیں اس ضمن میں وزارت کا کہنا ہے کہ ’مختلف کلاسوں کے حساب سے طلبا کےلیے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔‘
ویب نیوز ’عاجل‘ کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم نے آن لائن امتحانات کےلیے ’مدرستی ‘ کے علاوہ ’الفورمز‘ اور خصوصی پروگرام ’التمیز‘ کا انتخاب کیا ہے جو مائیکرو سافٹ کا معروف پروگرام ہے جسے وزارت تعلیم نے بھی منظور کیا ہے۔
اس ضمن میں ماہرتعلیم ’عوض الشمرانی ‘ کا کہنا ہے کہ امتحان کے لیے دونوں ایپس میں ایک ہی طرح کے سوالات دیے جائیں ، بیشتر سوالات کوئز ٹائپ ہوں جن کے ساتھ طلبا کو آپشن بھی مہیا کیے گئے ہوں۔
دوسری جانب ویب نیوز ’سبق ‘ کا کہنا ہے کہ اللیث کمشنری میں طلبا کے امتحان کےلیے ’مدرستی‘ پروگرام کے تحت تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
کمشنری میں 29 ہزار طلبا و طالبات امتحان میں شرکت کریں گے۔ اس ضمن میں ریجنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ امتحان کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 

شیئر: