Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم وطن کو قتل کرنے پر شہری کا سر قلم

’دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا، قاتل گولی مار کر اپنے ہم وطن کو قتل کردیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے ہم وطن کو قتل کرنے پر ایک شہری کا سر قلم کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق الخرج میں سر قلم کیے جانے والے شہری عبد اللہ بن مناحی الدوسری نے اپنے ہم وطن فراج بن حماد الدوسری کو فائر کر کے قتل کیا تھا۔
دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں قاتل نے گولی مار کر اپنے ہم وطن کو قتل کر دیا تھا۔
شرعی عدالت میں الزام ثابت ہونے پر اسے قتل کے بدلے قتل کے اسلامی قانون کے بموجب سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی۔
وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ اور شاہی فرمان پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ شخص کا آج پیر کو سر قلم کردیا۔
 
 

شیئر: