سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ بحرین کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط اور گہرے ہیں- انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ تعلقات برسوں پر محیط ہیں-
عرب نیوز کے مطابق ولی عہد نے سعودی، بحرینی رابطہ کونسل کے پہلے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مشترکہ کونسل دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی، سلامتی، فوجی، سرمایہ کاری، ترقی اور ثقافت سمیت کئی شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھائے گی-
شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک خطے کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے، مشترکہ مفادات، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کررہے ہیں-
ولی عہد نے اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کے دوران تنظیمی طریقہ کار کی منظوری دی جائے گی- کونسل کی کمیٹیوں کے کام کرنے کی راہ ہموار ہوگی-
شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ اور کونسل کے ممبران کی کوششوں کی تعریف کی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا-