Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا

شاہد خاقان عباسی نے امریکہ جانے کے لیے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی۔
حکومت کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے حوالے سے جمعے کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا  گیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کا نام 15 دنوں کے لیے ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔
شاہد خاقان عباسی نے امریکہ جانے کے لیے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی۔
خیال رہے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی نے شاہد خاقان عباسی کا ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی تھی۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دی،

شیئر:

متعلقہ خبریں