مکہ میں نجی ہسپتال کا آپریشن روم و ایمرجنسی شعبہ سیل
مکہ میں نجی ہسپتال کا آپریشن روم و ایمرجنسی شعبہ سیل
بدھ 30 دسمبر 2020 20:28
تفتیشی کمیٹی نے نجی ہسپتال میں سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹ کی تھی- (فوٹو البلاد)
مکہ مکرمہ میں نجی ہسپتال میں خلاف ورزی ریکارڈ ہونے پر آپریشن تھیٹراور شعبہ ایمرجنسی کو سیل کردیا گیا۔ ادارہ امور صحت کی تفتیشی کمیٹی کی جانب سے نجی ہسپتال میں سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر صحت کو پیش کی تھی۔
ویب نیوز’سبق‘ کے مطابق ریجنل ڈائریکرٹر امور صحت نے تفتیشی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد خلاف ورزی کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ہسپتال کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات صادر کردیئے۔
ریجنل ڈائریکرٹر کی جانب سے احکامات صادر ہونے پر معاون ڈائریکٹر ڈاکٹرحاتم خوقیر نے ان پرعمل درآمد کرانے کے لیے مقررہ کمیٹی کو روانہ کیا۔
تادیبی کمیٹی نے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر اور ایمرجنسی وارڈ کو سیل کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کو اس امر کا پابند بنایا گیا ہے کہ خلاف ورزی دور کیے جانے سے قبل سیل کیے گئے تھیٹر اور ایمرجنسی وارڈ کو نہ کھولیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں