Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں حادثہ، 7 افراد زخمی

آپریشن روم نے اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم روانہ کردی- (فوٹو سبق)
طائف کے شمال میں ’عشیرہ‘ روڈ پر دو گاڑیوں کے تصادم سے 7 افراد زخمی ہوگئے- زخمیوں کو ہلال احمر کی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا-

زخمیوں کو ہلال احمر کی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا- (فوٹو سبق)

ویب نیوز سبق اور عاجل کے مطابق طائف میں ہلال احمر کے ترجمان شادی بن عاید الشبیتی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں ہلال احمر کے آپریشن روم کو تصادم کی جیسے ہی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیم روانہ کردی گئی- 
الثبیتی نے مزید بتایا کہ حادثے میں جن افراد کو معمولی زخم آئے تھے انہیں جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ نسبتا زیادہ زخمیوں کو ہلال احمر کی ایمبولینس کے ذریعے قریب ترین ہسپتال منتقل کردیا گیا-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: