Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمارٹ گھڑیوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی نہیں

کیمرے والی گھڑی کےلیے متعلقہ ادارہ سے این اوسی حاصل کرنا ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ سمارٹ گھڑی منگانے پر ڈیوٹی نہیں۔ البتہ کیمرے والی گھڑیاں لانے کے لیے این اوسی درکارہوگا۔
  ویب  نیوز ’عاجل‘ کے مطابق محکمہ کسٹم سے شخص نے ٹوئٹر پر استفسار کیا تھا کہ کیا وہ امریکہ سے ایپل گھڑی منگوا سکتا ہے- آیا اس پر کوئی کسٹم  عائد کیا جائے گا یا نہیں۔
سعودی محکمہ کسٹم کی جانب سے کہا گیا کہ سمارٹ گھڑی پر کوئی کسٹم نہیں- البتہ کیمرے والی گھڑیوں کی درآمد پر پابندی ہے۔

 ایک ہزار ریال سے زائد والے پارسل پرکسٹم ڈیوٹی وصول کی جائے گی(فوٹو، ٹوئٹر)

اگر کسی گھڑی میں سلائیڈ ڈیٹا ہوگا تو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی سے اس کی منظوری لینا ہوگی جبکہ پندرہ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی پرنٹ کی پابندی بھی لاگو ہوگی۔
محکمہ کسٹم نے توجہ دلائی ہے کہ ایک ہزار ریال سے زیادہ والے انفرادی پارسل کے لحاظ سے کسٹم اور کارگو فیس وصول کی جائے گی- 
محکمہ کسٹم نے توجہ دلائی کہ جو لوگ درآمدی اشیا کی کسٹم ڈیوٹی کی تفصیلات جاننا چاہتے ہوں وہ ادارے کی ویب سائٹ پردرج معلومات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ 

شیئر: