Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہائی ویزے پرموبائل اور سیٹ بیلٹ کا خود کار چالان کب سے؟

ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر خود کارچالان کا آغاز7 جنوری سے ہوگا
ہائی وے پولیس کی جانب سے آئندہ جمعرات سے شمالی حدود اور الباحہ ریجنز میں سیٹ بیلٹ اور دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر خود کارچالان کا آغاز کیاجارہا ہے۔
ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق ہائی وے پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر اطلاع دی گئی ہے کہ الباحہ ریجن اور شمالی حدود کی ہائی ویزے پر خود کارچالان سسٹم کو فعال کیاجا رہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز جمعرات 7 جنوری سے کردیاجائے گا۔
ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کو بھی اس امر کا اختیار سونپ دیا گیاہے کہ وہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان کریں۔ اس ضمن میں شہروں اور ریجنز کو جوڑنے والی ہائی ویزے پر بھی اب ٹریفک خلاف ورزیوں کوریکارڈ کرنے والے خودکار چالان سسٹم نصب کردیئے گئے ہیں۔

 ماضی میں اونٹوں کے شاہراہ پرآجانے سے حادثات ہوا کرتے تھے(فوٹو،ٹوئٹر)

واضح رہے خودکارچالان سسٹم ’ساھر‘ کے ذریعے ہائی ویزے پر حد رفتار کا چالان کیا جاتا تھا اب اس سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے بعد اس کے ذریعے دیگر خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ کی جائیں گی جن میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل ٹیلی فون استعمال کرنا اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔
یاد رہے موبائل ٹیلی فون سے قبل ہائی ویزے پر سب سے زیادہ حادثات  اچانک اونٹ کے نکل آنے سے ہوا کرتے تھے مگر جب سے مملکت میں سپر ہائی ویزے کا جال بچھایا گیا ہے اونٹوں سے حادثات کی روک تھام کے لیے شاہراہ کے کناروں پر باڑ لگا دی گئی ہے جس سے اونٹوں کی شاہراہوں پر آمد ختم ہوگئی۔
تاہم اب جبکہ موبائل فون عام ہو چکا ہے ہائی ویزے پر حادثات کا بڑا سبب اسے مانا جاتا ہے جس کی وجہ سے سنگین حادثات رونما ہوتے ہیں ۔

شیئر: