Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صفا اور مروہ پہاڑیوں کی سینیٹائزنگ کیسے ہوتی ہے؟

’دیگر مقامات کی طرح صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کو ہر ہفتے باقاعدگی کے ساتھ صاف کیا جاتا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین  انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام میں صفائی ستھرائی اور سینیٹائزنگ کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ مقدس مقامات کی صفائی کے لیے الگ الگ منصوبے روبہ عمل ہیں۔

العربیہ نیٹ کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر مقامات کی طرح صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کو ہر ہفتے باقاعدگی کے ساتھ صاف کیا جاتا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت صفائی کے امور کے انچارج جابر الودعانی نے بتایاہے  کہ ’صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کی صفائی کا خاص طور پر اہتمام کیا جاتا ہے‘۔

’صفا اور مروہ کی صفائی کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ان تاریخی پہاڑیوں کے اطراف میں صفائی کا کام کرتی ہے‘۔
ادھر انتظامیہ میں شعبہ انسداد وبائی امراض و تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر حسن السویہری نے بتایا ہے کہ’ مسجد حرام کو حشرات الارض اور دیگر آلائشوں سے بچانے کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں‘۔

شیئر: