Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی سربراہی میں کانفرنس کا آغاز

’ولی عہد کی سربراہی میں جی سی سی کانفرنس شروع ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں جی سی سی سربراہ کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے خلیجی ممالک کے سربراہان کو خوش آمدید کہتے ہوئے العلا کانفرنس کو سلطان قابوس اور شیخ صباح کے نام سے موسوم کیا ہے۔
افتتاحی سیشن میں امیر کویت شیخ نواف نے بھی خطاب کرتے ہوئے خلیجی بحران کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
پہلے سیشن کے اختتام سے پہلے خلیجی ممالک کے سربراہان نے العلا اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں۔
قبل ازیں خلیجی ممالک کے سربراہان اور وفود العلا کے مرایا ہال پہنچے تھے۔
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کانفرنس میں شریک وفود کے سربرہان کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا تھا۔
ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبد العزیز نے اجلاس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی عرب کی پالیسی خلیج تعاون کونسل اور عرب ممالک کے اعلیٰ مفادات کے حصول پر قائم ہے۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ سعودی عرب خلیجی اور عرب عوام کی فلاح و بہبود اور امن و استحکام کے لیے اپنی جملہ توانائیاں وقف کیے ہوئے ہے۔  
 

شیئر: