کورونا ویکسین لینے والوں کے لیے ’ہیلتھ پاسپورٹ‘ جاری
جمعرات 7 جنوری 2021 12:13
’دوسری خوراک لینے کے بعد توکلنا ایپ پر ہیلتھ پاسپورٹ کا اجرا کر دیا جاتا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ’ہیلتھ پاسپورٹ‘ کا اجرا کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت ادارے کے تعاون سے ہیلتھ پاسپورٹ کا اجرا کیا جا رہا ہے‘۔
’کورونا ویکسین کی دوسری انجیکشن لگوانے والوں کو خود کار سسٹم کے ذریعہ ہیلتھ پاسپورٹ جاری کر دیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے چند منٹ بعد توکلنا ایپ پر ہیلتھ پاسپورٹ حاصل کیا جاسکتا ہے‘۔
انہوں نے ویکسین کی فراہمی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ویکسین کے حصول کے لیے شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کی خصوصی دلچسپی کو سراہا ہے‘۔