Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غیرملکیوں کو سعودی کمپنیاں چلانے کی اجازت‘

وزارت انصاف کے فیصلے کی دوسری شق معطل کردی گئی ہے۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ’غیرملکی، سعودیوں کی کمپنیاں چلانے کے مجاز ہوگئے ہیں‘۔
’اس حوالے سے 1426ھ میں جاری شدہ وزارت انصاف کے فیصلے کی دوسری شق معطل کردی گئی ہے‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق  وزارت انصاف نے 1426ھ میں یہ پابندی لگائی تھی کہ غیرملکی سعودیوں کی کمپنیاں چلانے کے مجاز نہیں۔

غیرملکیوں کو سعودیوں کی کمپنیوں میں ڈائریکٹر مقرر کیا جاسکتا ہے(فوٹو عکاظ)

وزارت کی جانب سے جاری کردہ قرارداد کی دوسری شق میں کہا گیا تھا کہ ’اگر کمپنی سعودی قومیت کی حامل ہوگی تو غیرملکی اسے چلانے کا مجاز نہیں ہوگا۔ سعودی کمپنی کا مالک غیرملکی کو کمپنی چلانے کے اختیارات نہیں دے سکتا‘۔ 
وزارت انصاف کی جانب سے اب اس قرارداد کی دوسری شق معطل کردی گئی ہے۔ 
وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے بتایا کہ’ وزارت انصاف کو وزیر تجارت کی جانب سے جو قومی مرکز برائے مسابقت کونسل کے چیئرمین بھی ہیں پیغام موصول ہوا ہے کہ غیرملکیوں کو سعودیوں کی کمپنیوں میں ڈائریکٹر مقرر کیا جاسکتا ہے اس حوالے سے پابندی تھی‘۔
 تمام حالات کو مدنظر رکھ کر طے کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے عائد قانونی پابندی ختم کردی جائے۔ 

شیئر: