Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کو ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی دوبارہ شرکت کی جلدی نہیں

ایران پر عائد پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جانی چاہئیں۔(فوٹو عرب نیوز)
ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے جمعہ کو کہا ہے کہ ان کے ملک کو 2015 کے ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی دوبارہ شرکت کے حوالے سے کوئی جلدی نہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے زور دے کر کہا کہ ایران پرعائد پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جانی چاہئیں۔

امریکی اور برطانوی کمپنیوں کی  کورونا ویکسینز کی ملک میں درآمد ممنوع ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

خامنہ ای نے ٹی وی پربراہ راست نشرکئے جانے والے ایک بیان میں کہا کہ ہم معاہدے میں واپس آنے کے لئے نہ تو امریکہ پر زور دے رہے ہیں اور نہ ہی ہمیں اس کی کوئی جلدی ہے مگر جو بات منطقی ہے وہ ہمارا مطالبہ ہے اور وہ یہ ہے کہ پابندیاں اٹھائی جائیں۔
اسی طرح علی خامنہ ای نے کہا  ہے کہ مغرب سے مصالحت خطے میں استحکام نہیں لا سکتی۔ خطے میں تہران کی موجودگی استحکام لاتی ہے جس کا مقصد ’’دوستوں‘‘ کے ساتھ روابط کو مستحکم کرنا ہے۔

مغرب سے مصالحت خطے میں استحکام نہیں لا سکتی۔(فوٹو بی بی سی)

ایرانی رہنما خامنہ ای نے امریکہ اور برطانیہ سے نئے کورونا وائرس کی ویکسین درآمد کرنے کے حوالے سے حکومت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اور برطانوی ویکسینز کی ملک میں درآمد ممنوع ہے۔
سپریم لیڈر نے ٹیلی ویژن پر براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات میں نے حکام کو بتا دی ہے اور اب میں عوامی سطح پر بیان کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکی ویکسین تیار کرنے کے قابل ہوتے تو ان کے اپنے ملک میں کورونا کے باعث اس قدر تباہی نہ پھیل رہی ہوتی۔
 

شیئر: