Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں دو لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں صاف

سعودی عرب نے جنوری 2021 کے پہلے ہفتے کے دوران یمن میں1567 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات، یمن میں ’مسام‘ پروجیکٹ شروع کیے ہوئے ہے۔ اس کا عملہ ملک کے مختلف علاقوں میں موجود بارودی سرنگیں تلاش کرکے انہیں صاف کررہا ہے۔
یمن کے مختلف علاقوں میں بارودی سرنگیں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے پھیلا رکھی ہیں۔ 

بارودی سرنگیں  عام لوگوں کے لیے خطرہ تھیں( فوٹو سبق)

شاہ سلمان مرکز کے ماتحت ادارے نے 201 ایسی بارودی سرنگیں صاف کیں جو عام لوگوں کے لیے خطرہ تھیں جبکہ 130 ٹیکن شکن، 1217 ایسی بارودی سرنگیں تھیں جو دھماکے کے بغیر پھٹتی تھیں اور 19 دھماکہ خیز بم بھی صاف کیے گئے۔ 
پروجیکٹ کے آغاز سے لے کر اب تک دولاکھ دس ہزار72 بارودی سرنگیں صاف کی جاچکی ہیں۔ ان سے بہت سارے  بے قصور شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 
ابین صوبے کے زنجبار شہر، الجوف کے حب شہر، البیضا کے ناطع، الضالع کے قعطبۃ ، الحدیدہ کے الخوخا اور مارب میں بارودی سرنگیں صاف کی گئیں۔
علاوہ ازیں شبوۃ کے عتق اور تعز کے الواذعیۃ اور المخا ضلع  نیز موزع اور ذباب میں بھی بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔

شیئر: