Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالی معلومات واٹس ایپ پر شیئر نہ کی جائیں: وزارت خزانہ

’وزارت خزانہ سے متعلق بالواسطہ یا بلا واسطہ کوی بھی چیز واٹس ایپ پر شیئر نہ کی جائے‘ ( فوٹو: سکائی نیوز)
سعودی وزارت خزانہ نے تمام صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ پر کسی بھی قسم کی مالی معلومات شیئر نہ کی جائیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ایپ کی طرف سے نئی اپ ڈیٹ میں صارفین کی نجی معلومات، نمبر اور ایپ پر سرگرمی وغیرہ کے علاوہ آئی پی تیسرے فریق سے شیئر کیے جاسکتے ہیں‘۔
’اس بنا پر انتباہ دیا جارہا ہے کہ وزارت خزانہ سے متعلق بالواسطہ یا بلا واسطہ کسی بھی قسم کی دستاویز یا معلومات واٹس ایپ پر شیئر نہ کی جائے‘۔
’ملک کے متعلقہ ادارے واٹس ایپ پر اس حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں جن کے نتائج سے آگاہ کردیا جائے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنے والی دیگر متعدد ایپ موجود ہیں جنہیں استعمال کیا جاسکتا ہے‘۔

شیئر: