کابینہ نے چھیڑ خانی میں ملوث افراد کی تشہیر کی منظوری دیدی
کابینہ نے چھیڑ خانی میں ملوث افراد کی تشہیر کی منظوری دیدی
بدھ 13 جنوری 2021 10:12
’کابینہ نے متعدد ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات کا جائزہ لے کر اہم فیصلے کیے ہیں‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا ہے۔
کابینہ نے چھیڑ خانے کے انسداد کے لیے بنائے جانے والے قانون میں شق نمبر 3 میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر کیس کی مقام اخبارات میں تشہیر کی جائےگی۔
مدینہ منورہ میں ہسپتالوں کے کمپلکس جس میں 500 بستروں والے جنرل ہسپتال، 500 بستروں والے بچہ زچہ ہسپتال اور نفسیاتی امریض کے ہسپتالوں کو ضم کر کے میڈیکل سٹی میں تبدیل کیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان نے کابینہ کو امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے متعلق آگاہ کیا۔
گفتگو کے دوران جی سی سی کانفرنس اور العلا اعلامیہ کے متعلق اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
کابینہ نے کورونا وبا کے انسداد کے لیے حکومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کابینہ نے نیوم میں دا لائن منصوبے کے اعلان پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے مستقبل کا منفرد منصوبہ قرار دیا ہے جس میں معیشت کی بہتری کے ساتھ ماحولیات کا تحفظ بھی یقینی ہے۔
قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے واس کو بتایا ہے کہ ’کابینہ نے بعد ازاں متعدد ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات کا جائزہ لیا اور اہم فیصلے کیے ہیں‘۔
’کابینہ نے ملک میں کورونا وبا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لے کر انسداد کے لیے کی جانے والی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے‘۔
’کابینہ نے شہریوں کو بیرون ملک کے آزادانہ سفر کی اجازت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ سفری کارروائی میں تمام حفاظتی تدابیر کا خیال رکھنا ضروری ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کابینہ نے امریکی انتظامیہ کی طرف سے حوثی ملیشیا کو دہشت گرد قرار دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے‘۔
’کابینہ نے وزیر توانائی کو جرمنی کے ساتھ توانائی کے شعبے میں کیے جانے والے معاہدے پر دستخط کرنے کی ذمہ داری تفویض کی ہے‘۔
’اسی طرح وزیر داخلہ کو امریکی انتظامیہ کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور منشیات کی تجارت کی روک تھام کے لیے معاہدہ کرنے کی ذمہ داری تفویض کی ہے‘۔