ایرانی میزائل بحر ہند میں امریکی ایئر کرافٹ کیرئر سے 100 میل دور گرے
ایک میزائل بحر ہند میں موجود تجارتی جہاز سے صرف 20 میل دور گرا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
لمبی رینج کے ایرانی میزائل بحر ہند میں موجود تجارتی جہاز کے قریب گرے۔
امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک میزائل بحر ہند میں موجود تجارتی جہاز سے صرف 20 میل دور گرا۔
رپورٹ کے مبطابق ایرانی بیلیسٹک میزائلوں میں سے دو بحر ہند میں موجود امریکی ایئرکرافٹ کیریئر سٹرائک گروپ ’نمٹز‘ کے قریب گرے۔
چینل کے مطابق میزائل کے ٹکڑے سطح آب پر چاروں طرف اڑے۔
ایک آفیشل نے فاکس نیوز کو بتایا ’ہم میزائل حملے کی توقع کر رہے تھے۔‘
’نمٹز‘ ایئرکرافٹ کیریئر سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر بحیرہ عرب میں موجود ہے۔
جب نمٹز امریکہ واپسی کے لیے خلیج چھوڑ رہا تھا تو پینٹاگون کی طرف سے اسے حکم دیا گیا کہ وہ خطے میں ہی موجود رہے۔
قائمقام سیکٹری دفاع کرس ملز نے تین جنوری کو کہا تھا ‘ایرانی لیڈرشپ کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دوسرے امریکی حکام کو دی جانے والی دھمکیوں کی وجہ سے میں نے نمٹز کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنی معمول کی تعیناتی کو روک دے۔‘
جنوری تین کو ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ قاسم سلیمانی کی پہلی برسی منائی گئی۔ ایران قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔