Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کی سٹاک ہوم معاہدے کی خلاف ورزیاں، سعودی کابینہ کی مذمت

منگل کو شاہ سلمان کے زیر صدارت کابینہ کا ورچوئل اجلاس ہوا (فوٹو:سعودی پریس ایجنسی)
سعودی کابینہ نے حوثی شدت پسندوں کی جانب سے یمن تنازع کے خاتمے کے لیے طے پانے والے سٹاک ہوم معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کابینہ نے حوثیوں کے حدیدہ گورنریٹ کو جارحانہ اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے بطور پلیٹ فارم استعمال کرنے کی بھی مذمت کی ہے۔
یہ کارروائیاں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کی جاتی ہیں۔
کابینہ کا کہنا ہے کہ ’ایسی کارروائیاں خطے اور عالمی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں اور یہ تنازعے کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی سبوتاژ کرتی ہیں۔‘
یہ بیان منگل کو شاہ سلمان کے زیر صدارت ہونے والے ایک ورچوئل اجلاس میں سامنے آیا ہے۔
اجلاس کے آغاز میں کابینہ نے کہا کہ وہ ولی عہد محمد بن سلمان کی حالیہ ورلڈ اکنامک فارم کی تقریب میں شرکت اور ان کے سعودی عرب کے  استحکام کے فروغ کے حوالے سے کردار اجاگر کرنے پر مبنی خطاب کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

شیئر: