ٹوئٹر پر سعودی شاہی خاندان کی تاریخ سے منسوب اکاؤنٹ نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی تاریخ تصویر میں نظر آنے والا بچہ شہزادہ عبد العزیز بن سلمان ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ایک صارف نے آل سعود کی تاریخ اکاؤنٹ پر شاہ سلمان کی پرانی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ایک بچے کو اٹھائے ہوئے ہیں۔
تصویر شیئر کرنے والے صارف نے پوچھا تھا کہ تصویر میں نظر آنے والا بچہ کون ہے جسے شاہ سلمان نے اٹھا رکھا ہے۔
اکاؤنٹ نے کہا ہے کہ ’یہ شاہ سلمان کے صاحبزادے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان ہیں جو اس وقت وزیر توانائی ہیں‘۔
لا هنت معلومات عن صوره pic.twitter.com/Ioj9jJFepk
— MtarQurani (@MTAR101010) January 17, 2021