سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ریاض کے ایک ہسپتال میں فرض شناس سیکیورٹی گارڈ کو یادگاری تحفہ اور شکریے کا خط پیش کرکے سرپرائزدیا ہے۔
سیکیورٹی گارڈ کو دیے گئے خط میں اس کے اخلاص اور ڈیوٹی کی غیرمعمولی پابندی کی ستائش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی کوسٹ گارڈز بیمار ترک ملاح کی مدد کے لیے پہنچ گئے
Node ID: 497526 -
سعودی نرس کی بہادری، بچیوں کو ڈوبنے سے بچا لیا
Node ID: 532266
العربیہ چینل نے اس حوالے سے سیکیورٹی گارڈ کے نام وزیر صحت کے خط کی تفصیلات پیش کی ہیں۔
الربیعہ نےبتایا کہ وزیر صحت نے خط میں لکھ کہ ’رفیق کار محمد الحارثی آپ کی حسن کارکردگی، ایثار، آنے جانے والے افراد کا خیر مقدم، عالی ہمتی، خوش گفتاری اور مسکرا کر استقبال کرنا سب کو اچھا لگ رہا ہے۔ میں سب کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کے لیے ممنونیت اور قدرومنزلت کے جذبات رکھتا ہوں‘۔
وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے وزیر صحت کی نیابت کرتے ہوئے تحفہ اور توصیفی سند الحارثی کو پیش کیا ہے۔
سیکیورٹی گارڈ کی حسن کارکردگی کی رپورٹ وزارت صحت کے ایک اعلی عہدیدار نےدی تھی جنہیں ہسپتال میں مختلف لوگوں کی کارکردگی کا جائزہ لیے کے لیے بھیجا گیا تھا۔