Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

ریسکیو حکام کے مطابق ’حمزہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ریلوے ٹریک کے قریب ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے‘ (فوٹو: اے ایف پی)
ٹک ٹاک بنانے کے شوق میں ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق چکلالہ نورانی محلہ گرجا روڈ راولپنڈی کے رہائشی حمزہ ولد نوید چکلالہ ریلوے سٹیشن کے پاس ٹک ٹاک بنواتے ہوئے ٹرین سے ٹکرا گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ’حمزہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ریلوے ٹریک کے قریب ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے کہ اس دوران پیچھے سے آنے والی ٹرین کی ٹکر سے وہ زخمی ہو کر گر پڑے۔‘

 

’حمزہ کے دوستوں نے ہی ریسکیو ٹیم کو حادثے کی فوٹیج بھی فراہم کی۔‘
ترجمان ریسکیو 1122 راولپنڈی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’انہیں جمعے کو سہ پہر ساڑھے تین بجے شاہ خالد کالونی میں ریلوے ٹریک پر ٹرین سے ایک نوجوان کے ٹکرانے کی اطلاع ملی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی لیکن حمزہ موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔‘
ریسکیو حکام کے مطابق ’18 سالہ نوجوان کی لاش کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔‘

شیئر: