Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ایشیائی کی تضحیک پر چار عرب شہری گرفتار

ایشیائی کو تضحیک کا نشانہ بنایا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں سرکاری استغاثہ نے ایک ایشیائی کی تضحیک کرنے والے چار عرب شہریوں کو گرفتار کرکے حوالات میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
سرکاری استغاثہ کے وفاقی تحقیقاتی آفس کی طرف سے رپورٹ موصول ہونے پراسیکیوٹرز نے ان چاروں شہریوں کو تحویل میں لینے کے ریمانڈ جاری کیے ہیں۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق عرب شہریوں نےامارات میں مقیم ایک ایشیائی کو تضحیک کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
ملزمان پر بدسلوکی کرنے،  سوشل میڈیا کا استعمال کرکے پرائیویسی کی خلاف ورزی اورغیراخلاقی طرزعمل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ 
واضح رہے کہ امارات میں اس کے لیے سخت قوانین نافذ ہیں۔ جرمانے اور قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

شیئر: