Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ کی مسجد میں کورونا ویکسینیشن مرکز

ویکسینیشن مہم میں حصہ لیتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔( فوٹو عرب نیوز)
برطانیہ میں ایک مسجد ملک کے سب سے کمزور لوگوں کو کوویڈ 19 کی ویکسین فراہم کرنےکے لیے کھلنے والے درجنوں ویکسینیشن مراکز میں شامل ہو گئی ہے۔
برمنگھم میں العباس اسلامک سینٹر نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) اور مقامی فارمیسیوں کے ساتھ شراکت کرکے برطانیہ کی پہلی مسجد بن گئی ہے جس نے ملک میں ویکسینیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر اپنے احاطے کی فراہمی کی ہے۔
مسجد کے امام شیخ نورو محمد نے عرب نیوز کو بتایا کہ وہ اور ان کی جماعت برطانیہ کی ویکسینیشن مہم میں حصہ لیتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے۔

کموینٹی ویکسینیشن مہم میں حصہ لیتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے۔( فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے کہا ’یہ ہمارے لیے بہت کچھ ہے۔ اس نے ہمیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا ہے۔‘
’میری کمیونٹی کے ممبران اس وبا کے خلاف عملی اقدام اٹھانے پر شاداں اور پرجوش ہیں۔ لوگ بلا شبہ اس کے بارے میں متحرک ہیں۔‘
شیخ نورو محمد نے کہا کہ یہ اقدام برطانیہ میں کچھ اقلیتی کمیونٹی میں کورونا وائرس کی ویکسینز کے بارے میں پھیلنے والی جعلی خبروں کا توڑ کرنے میں اہم ہے۔
امام  مسجد نے کہا ’یہ بہت اہم ہے کہ ہم اپنی برادری کی جانب کورونا وائرس کی ویکسین کے بارے میں ایک مضبوط اورمثبت سگنل بھیجیں۔‘

یہ اقدام ویکسینز کے بارے میں پھیلنے والی جعلی خبروں کے توڑ میں اہم ہے۔(فوٹو عب نیوز)

ان کا مزید کہنا تھا ’کچھ مسلمانوں کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسینز کے اجزا حلال نہیں ہیں۔ ہم یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ سب جعلی خبریں ہے اور اس کا سب سےعملی طریقہ یہ ہے کہ اس ویکسین کو مسجد میں دیا جائے۔‘
این ایچ ایس کی کلیئر ڈیلی نے عرب نیوز کو بتایا کہ مسجد کو فائدہ ہے کہ وہ پہلے سے ہی ایک قابل اعتماد برادری کا مرکز ہے۔
انہوں نے کہا ’یہ مسجد بہت مصروف ہے۔ اگلے کچھ دن یہ مسجد مکمل طور پر بک ہے۔ یہ کمیونٹی کے اندر ایک مثالی جگہ ہے- ہم واقعی خوش ہیں۔‘
برطانیہ کے ویکسین کی تعیناتی کے وزیر ندیم زاہاوی نے کہا ’ ویکسین کے پروگرام کو اتنی تیزی سے پھیلتے دیکھنا حیرت انگیز ہے۔
این ایچ سی ہر ہفتے لوگوں کے گھر کے قریب اپنی کمیونٹی کے دل کے مقام پر مقامی فارمیسی سے لے کر مقامی مسجد تک رسائی حاصل کرنا آسان بنا رہی ہے۔‘

شیئر: