Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کتے کی وفاداری، ہسپتال کے باہر ایک ہفتے تک بیمار مالک کا انتظار کرتا رہا

مالک کی بیٹی نے کئی مرتبہ کتے کو گھر لے جانے کی کوشش کی لیکن وہ بھاگ کر دوبارہ ہسپتال پہنچ جاتا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر استنبولسٹ)
انسانوں کے ساتھ کتوں کی وفاداری کے حوالے سے آپ نے کئی قصے سنے ہوں گے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ترکی میں پیش آیا جب کتے کے مالک کو ہسپتال پہنچایا گیا اور کتا ایک ہفتے تک باہر بیٹھا اپنے مالک کے تندرست ہونے کا انتظار کرتا رہا۔
امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق بونکوک نامی اس کتے کے مالک سیمل سینترک کو دماغی مرض کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

 

سیمل سینترک کو 14 جنوری کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور کتا ایمبولینس کے پیچھا کرتا ہوا ہسپتال پہنچا۔ اس دوران ہسپتال کا عملہ کتے کو کھانا کھلاتا رہا۔
ہسپتال کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے کہا کہ ’یہ کتا کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا۔ ہر کسی نے کتے اور اس کے مالک کے درمیان تعلق کا نوٹس لیا۔ اس نے سب کو خوش کردیا۔‘
سیمل سینترک کی بیٹی نے کئی مرتبہ کتے کو گھر لے جانے کی کوشش کی لیکن وہ بھاگ کر دوبارہ ہسپتال آ جاتا تھا۔
جب سیمل سینترک کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تو کتا خوشی سے اس کی وہیل چیئر کے گرد چھلانگیں لگاتا رہا۔
اس موقعے پر سیمل سینترک کا کہنا تھا کہ ’یہ کتا انسانوں ہی کی طرح ہمارے بہت قریب ہے۔ یہ آپ کو خوش رکھتا ہے۔‘

شیئر: