وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی بالکل فکر نہیں ہے کیونکہ وہ اپنے مسئلے ٹھیک کرنے کے ماہر ہیں لیکن انہیں فکر مولانا فضل الرحمان کے بارے میں ہے کیونکہ وہ وہ بند گلی میں جا رہے ہیں۔
اتوار کو راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ نے حزب اختلاف کے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہ ’آپ اپنی لانگ مارچ کی تاریخ بتائیں۔ اسی طرح آئیں جیسے الیکشن کمیشن کے باہر آئے تھے۔ آپ کا استقبال کیا جائے گا، آپ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کی جائے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’بندے اپنے لے کر آئیں اور قانون اور آئین کے دائرے میں آئیں، جو آپ کا حق ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
’ن لیگ کو کشمیری چائے اور مولانا کو حلوہ پیش کروں گا‘Node ID: 533781
-
’اسرائیل کو تسلیم کرنا ملک سے غداری کے مترادف ہوگا‘Node ID: 534446
-
’مولانا داتا دربار نہیں جاتے، یہ گولڈن ٹمپل جانے والے لوگ ہیں‘Node ID: 534661