Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹاپ ویڈیوز: اقامہ کی سہ ماہی تجدید اور فیملی ویزہ کی شرائط؟

سعودی کابینہ نے اقامے کی سہ ماہی تجدید کی منظوری دی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں روزمرہ معمولات زندگی، غیرملکیوں سے متعلق قوانین اور شاہی فرامین کے حوالے سے خبریں اردو نیوز کے قارئین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ ان خبروں میں سے منتخب مواد کو ویڈیو کی شکل دے کر وزیٹرز سے شیئر کیا جاتا ہے، جسے ویب سائٹ کے وزیٹرز خصوصی دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔
ذیل میں ایسی ہی کچھ ویڈیوز کو شیئر کیا جا رہا ہے جو گزشتہ چند روز کے دوران ویب سائٹ وزیٹرز کی خصوصی دلچسپی کا مرکز رہیں۔

دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست میں سعودی فوج کا نمبر کون سا ہے؟

عالمی ادارے گلوبل پاور نے دنیا کی طاقتورترین افواج کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں دنیا کے مختلف ممالک کی افواج کا جائزہ لے کر بتایا گیا ہے کہ کون سے فوج طاقت کے اعتبار سے کیا درجہ رکھتی ہے۔

شاہ سلمان کے ساتھ تصویر میں بچہ کون ہے؟

ٹوئٹر پر سعودی شاہی خاندان کی تاریخ سے منسوب اکاؤنٹ نے شاہ سلمان کی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ساتھ دکھائی دینے والے ایک بچے کے متعلق وضاحت کی گئی ہے وہ کون ہیں۔

سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے لیے بیوی بچوں کو لانے کی شرائط کیا ہیں؟

سعودی عرب میں ملازمت کی خاطر پہنچنے والے غیر ملکی معاش کی جانب سے مطمئن ہونے کے بعد بیوی، بچوں کو یہاں لانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اہلخانہ کو سعودی عرب بلانے کے لیے کن شرائط کا پورا کیا جانا ضروری ہے۔

سعودی عرب میں اقامے کی سہ ماہی تجدید و اجرا کی منظوری کے بعد کون اس سے مستفید ہو سکے گا؟

سعودی عرب کی کابینہ نے مملکت کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ یہاں مقیم غیرملکی آئندہ سہ ماہی بنیادوں پر اپنے اقامہ کی تجدید اور اجرا بھی کرا سکیں گے۔ اس ویڈیو میں جائزہ لیا گیا ہے کہ کون سے افراد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
سعودی عرب سے متعلق ویڈیوز کے لیے اردو نیوز کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں۔ نئی ویڈیوز سے متعلق بروقت آگاہ ہونے کے لیے چینل سبسکرائب کرنے کے بعد نوٹیفیکیشنز آن کرنے کا لیے ’بیل کا بٹن‘ پریس کر دیں۔

شیئر: