Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان، حفیظ اور فخر ڈراپ

ٹیم کا اعلان چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اپنے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلان کردہ سکواڈ سے ان فارم بیٹسمین محمد حفیظ اور اوپنر فخر زمان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا۔
 
پاکستان کے 20 رکنی ٹی 20 اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، حیدر علی، خوش دل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، آصف علی، افتخار احمد، محمد نواز، ظفر گوہر، فہیم اشرف، عامر یامین  اور عماد بٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین، حسن علی، عثمان قادر اور  زاہد محمود بھی اسکواڈ  کا حصہ ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق محمد حفیظ اس وقت بہترین فارم میں ہیں جنہوں نے گزشتہ 12 ٹی20 میچز میں 100 کی اوسط اور 153 کے سٹرائیک ریٹ سے 502  رنز بنائے  ہیں۔
تاہم چیف سلیکٹر محمد وسیم کے مطابق سینیئر بیٹسمن سیریز کے لیے دستیاب نہیں۔

حفیظ اس وقت دبئی میں ٹی 10 لیگ کھیل رہے ہیں جو کہ 6 فروری کو ختم ہوگا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

’حفیظ کی کارکردگی کے بارے میں کوئی دو رائے نہیں لیکن انہوں نے 3 فروری سے اپنی دستیابی کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ تین فروری سے قومی ٹیم سیریز کے لیے بائیو سکیور انوائرمنٹ میں جائے گی۔‘
حفیظ اس وقت دبئی میں ٹی 10 لیگ کھیل رہے ہیں جو کہ 6 فروری کو ختم ہو گی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
محمد وسیم کے مطابق کھلاڑیوں کی سلیکشن کرتے وقت موجودہ فارم اور اس سال انڈیا میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

شیئر: