مسقط: مسقط میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے کہا ہے کہ سلطنت عمان علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ عمان کی متوازن اور غیر جانبدارانہ پالیسیاں مثالی ہیں۔ پاک ، عمان تعلقات انتہائی مستحکم اور برادرانہ ہیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان اسکول میں منعقد ہونے والے کانفرنس”اسلام کا پیغام “ سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمان میں دو لاکھ60ہزار پاکستانیوں کے ساتھ انتہائی بہترین معاملہ کیا جاتا ہے۔ وہ عمان کو اپنا دوسرا وطن سمجھتے ہیں۔مقامی اخبار عمان کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عمان اور پاکستان دہشت گردی کے انسداد کے لئے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔