Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے کا چاند کے سامنے سے گزر، سعودی فوٹو گرافر کا کمال

فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ پورے چاند سے طیارے کے گزرنے کی تصویر کا خیال بہت پہلے سے ذہن میں تھا (فوٹو: انسٹاگرام)
سعودی فوٹوگرافر عبد اللہ العیدی نے سعودی ایئرلائن کے طیارے کا چاند کے سامنے سے گزرنا کیمرے میں محفوظ کر لیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق فوٹو گرافرر نے کہا ہے کہ ’تصویر قصیم ریجن میں کھینچی گئی ہے جس میں سعودی ایئرلائن کا طیارہ 11 ہزار میٹر کی بلندی پر سفر کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔‘
فوٹو گرافر کا مزید کہنا ہے کہ سعودی ایئرلائن کا طیارہ بوئنگ 787 ہے جو پیرس سے ریاض آ رہا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پورے چاند سے طیارے کے گزرنے کی تصویر کا خیال بہت پہلے سے ذہن میں تھا۔
’میں ہر مہینے کی ان تاریخوں میں کیمرہ ساتھ رکھتا ہوں جب پورا چاند ہوتا ہے مگر  یہ منظر نظر نہیں آیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’آخر کار گزشتہ بدھ کو جب چاند پورا تھا، اس وقت ایک طیارے کا گزر چاند سامنے سے ہوا، یہی وہ منظر تھا جس کا مجھے طویل عرصے سے انتظار تھا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے کیمرہ نکالا اور اس لمحے کو محفوظ کر لیا، نتیجہ ایک شاندار تصویر کی صورت میں دیکھا جاسکتا۔‘

شیئر: