اب پائلٹ کے لیے خواتین کی بھرتی شروع کی گئی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کے ڈائریکٹر انجینیئر ابراہیم العمر نے کہا ہے کہ السعودیہ کے تمام معاون پائلٹ سو فیصد سعودی ہوگئے ہیں۔ اب پائلٹ کی ملازمت کے لیے خواتین کی بھرتی شروع کی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق انجینیئر ابراہیم العمر پیر کو (جی او اے ایل) پروگرام کے پہلے بیج کی تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔
انجینیئر ابراہیم العمر نے (جی او اے ایل) کورس پورا کرنے والے بیس سعودیوں کو سرٹیفکیٹ دیے۔ یہ نوجوان سعودی عرب کےاندر اور باہر السعودیہ کے کسی نہ کسی سٹیشن کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ السعودیہ شہری ہوابازی کے تمام شعبے چلانے کے لیے مقامی نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کی پالیسی پر گامزن ہے۔
یاد رہے کہ (جی او اے ایل) کا افتتاح جنوری 2020 میں کیا گیا تھا۔ اس کے تحت تین کورس کرائے گئے۔ ہوابازی سے متعلق مختلف ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔
مسافروں اور ہوائی اڈوں کے امور سے آگاہ کیا گیا۔ السعودیہ کے سٹیشنوں کو چلانے کے طور طریقے اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے رابطہ جاتی طریقے سکھائے گئے۔