شہزادہ مشہور بن مساعد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کر گیے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے انتقال کی خبر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’متوفی کی نماز جنازہ آج جمعرات کو ریاض میں ادا کی جائے گی‘۔
’نماز جنازہ کے بعد تدفین بھی ریاض شہر کے قبرستان میں ہوگی‘۔
ایوان شاہی نے متوفی کی مغفرت ورحمت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔