Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آؤ مذاکرات کریں‘ شیخ رشید کی پی ڈی ایم کو دعوت

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے یو ٹرن نہیں اباؤٹ ٹرن لیا ہے (فوتو: اے ایف پی)
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں مذاکرات کریں کیونکہ بالآخر ان کو ایسا ہی کرنا ہے۔
جمعے کو راولپنڈی میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم نے یو ٹرن نہیں اباؤٹ ٹرن لیا ہے۔‘
انہوں نے پی ڈی ایم کی طرف سے 26 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے اعلان کا حوالہ دیتے کہا کہ ’وہ آئیں، کوشش ہے کہ ان کے ساتھ راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہ ہو۔‘
لیکن ساتھ ہی انہوں نے انتباہ بھی کیا کہ ’قانون توڑا گیا تو وہ سلوک کروں کہ تاریخ یاد رکھے گی۔‘
شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی طرف سے راولپنڈی جانے کی دھمکی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کو کہا گیا کہ ’آؤ چائے پلائیں گے‘ تو سب بدل گیا۔
انہوں نے انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں کشمریوں پر ہونے والے مظالم کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ کشمیر کی جدوجہد میں لال حویلی کا اہم کردار ہے۔
بقول ان کے ’وقت آنے پر لال حویلی اپن فوج کے ساتھ مل کر اور جان ہتھیلی پہ رکھ کر ملک کا دفاع کرے گی‘

شیئر: