پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر مہندر پال سنگھ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے
مہندر پال سنگھ نے کہا کہ زلمی فیملی کا حصہ بننے پر ان کو بہت خوشی ہوئی ہے (فوٹو: زلمی میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
پاکستان کے اولین سکھ کرکٹر مہندر پال سنگھ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔
پشاور زلمی کے علامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے لیے مہندر پال سنگھ کو پشاور زلمی کا اسسٹنٹ منیجر مقرر کردیا گیا۔
لاہور میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے مہندر پال سنگھ سے ملاقات کی۔
جاوید آفریدی نے مہندر پال سنگھ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔
مہندر پال سنگھ نے کہا کہ زلمی فیملی کا حصہ بننے پر ان کو بہت خوشی ہوئی ہے۔
مہندر پال سنگھ کا شمار پاکستان کے اولین سکھ کرکٹرز میں ہوتا ہے اور وہ پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں ایکشن میں رہ چکے ہیں۔