Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ریپر نے دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کا ہیرا ماتھے میں جڑوا لیا

للی اوزی ورٹ قیمتی گاڑیاں اور گھڑیاں بھی رکھنے کے شوقین ہیں۔ (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
لوگ ہیروں کو انگوٹھیوں اور ہار میں جڑواتے ہیں لیکن امریکی ریپر لل اوزی ورٹ نے اپنے ماتھے پر پنک ہیرا نصب کر لیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق اس ہیرے کی قیمت دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر ہے۔ یہ ہیرا انہوں نے اپنے پسندیدہ ڈیزائنر سے لیا ہے۔
لل اوزی ورٹ کا اپنا نام سائمر باسل ووڈز ہے۔ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’خوبصورتی تکلیف دہ ہے۔‘
ویڈیو شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔ دو دنوں میں ان کی اس ویڈیو پر 13 ملین ویوز آئے ہیں جب کہ 87 ہزار سے زیادہ کمنٹس بھی کیے گئے ہیں۔
لل اوزی ورٹ قیمتی گھڑیاں، گاڑیاں اور ڈیزائنرز کے کپڑے پہننے کے لیے بھی مشہور ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ ہیرا اب تک ان کی سب سے مہنگی خریداری ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ گذشتہ چار سال میں ہیرے کی ادائیگی کی۔  امریکن ریپر نے 2017 سے کمپنی کو اس ہیرے کی ادائیگی کر رہے تھے۔
یہ ہیرا 10 سے 11 قیراط کے درمیان ہے اور اس کی قیمت لل اوزی ورٹ کی بوگاٹی سے زیادہ ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے ریپر کی نئی شکل کا موزانہ سپر ہیرو وژن سے کیا۔ وژن کے ماتھے پر مائنڈ سٹون لگا ہوتا ہے۔

شیئر: