Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں لائسنس کے بغیر کام کرنے والی خاتون ڈاکٹر گرفتار

’مذکورہ ڈاکٹر شہر میں پلاسٹک سرجری اور جلدی امراض کے ماہر کے طور پر شہرت رکھتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
الباحہ کے ایک ہسپتال میں لائسنس کے بغیر کام کرنے والی ایک خاتون ڈاکٹر گرفتار ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ڈاکٹر شہر میں پلاسٹک سرجری اور جلدی امراض کے ماہر کے طور پر شہرت رکھتی ہے‘۔
’تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مشہور ڈاکٹر کے پاس وزارت کی طرف سے جاری ہونے والا کام کرنے کا لائسنس نہیں ہے‘۔
’تفتیشی ٹیموں نے مذکورہ ڈاکٹر کو کام سے فوری طور پر روک دیا، انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کیا اور ہسپتال کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے‘۔
’لائسنس کے بغیر ایک ڈاکٹر کو کام کرنے کی جازت دینے پر ہسپتال کے خلاف ضابطوں کے مطابق بھاری جرمانہ ہوگا ‘۔
 
 

شیئر: