Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں خواتین عملے پر مشتمل پولٹری مصنوعات فیکڑی

فیکٹری 30 ہزار مربع میٹر کے پلاٹ پر قائم کی گئی ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں دواجن نیشنل کمپنی کے چیئرمین شیخ سلیمان الراجحی نے قصیم ریجن میں خواتین عملے پر مشتمل مرغی گوشت مصنوعات کی فیکٹری کا افتتاح کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مرغی کے گوشت کی مصنوعات کی فیکٹری 30 ہزار مربع میٹر کے پلاٹ پر قائم کی گئی ہے۔ فیکٹری روزانہ 120 ٹن مرغی گوشت مصنوعات فراہم کرے گی۔ 

فیکٹری روزانہ 120 ٹن مرغی گوشت مصنوعات فراہم کرے گی۔ ( فوٹو سبق)

الراجحی مرغی فیکٹری سعودی عرب کے علاوہ پڑوسی ممالک کی ضروریات بھی پوری کرے گی۔ فیکٹری جدید ترین ٹیکنالوجی سے مرغی مصنوعات کی تیاری کا کام انجام دے رہی ہے۔ 
الراجحی نے فیکٹری کی کارکن سعودی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ فیکٹری الراجحی کی نہیں بلکہ وطن عزیز کے لیے ہے۔ ہماری حیثیت منتظم اور بانی کی ہے۔ ہمارا نصب العین یہ ہے کہ آپ اس فیکٹری کے پلیٹ فارم سے ملک و قوم کی خدمت کریں۔

چیئرمین الراجحی نے کمپنی کے کارکنان میں دس ملین ریال انعام کے طور پر تقسیم کیے ہیں۔(فوٹو سبق)

دواجن نیشنل کمپنی کے چیئرمین الراجحی نے کمپنی کے کارکنان میں حسن کارکردگی کے مظاہرے پر دس ملین ریال انعام کے طور پر تقسیم کیے۔ 
شیخ سلیمان الراجحی سعودی عرب کے معروف تاجروں اور مخیر شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ سعودی عرب اور بیرون مملکت زرعی، غذائی، صنعتی اور تعلیمی فروغ میں حصہ لینے والی کئی کمپنیاں وقف کرچکے ہیں۔
دواجن نیشنل کمپنی موقوفہ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ 

شیئر: