سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کےعلاقے العکیشیہ میں ٹریفک حادثے کے باعث ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبدالعزیز بادومان نے بتایا کہ العکیشیہ میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ، گاڑی ٹکر کے بعد الٹ گئی تھی۔ فوری طور پر تین امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ زخمیوں میں ایک کی حالت نازک ہے جبکہ دو کو معمولی زخم آئے ہیں۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی اماداد کے بعد علاج کے لیے مکہ مکرمہ کے النور سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔