مکہ اور مدینہ سمیت کئی علاقوں میں بدھ کو بارش کا امکان
مکہ اور مدینہ سمیت کئی علاقوں میں بدھ کو بارش کا امکان
بدھ 17 فروری 2021 0:25
بارش کا سلسلہ ریاض اور مشرقی ریجن کے متعدد مقامات تک پھیل جائے گا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ بدھ کو مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کہیں درمیانے درجے اور کہیں موسلا دھار بارش ہوگی۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بدھ کو تیز ہواؤں کے ساتھ حائل، قصیم، مکہ مکرمہ اور اس کے ساحلی مقامات سمیت کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بارش کا سلسلہ ریاض اور مشرقی ریجن کے متعدد مقامات تک پھیل جائے گا۔