وزارت صحت کی بریفنگ، ٹوئٹر پر سوالات پوچھیے
کورونا ویکسینیشن کے اعداد وشمار کے بارے میں بتایا جائے گا۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی اتوار کو کورونا کے حوالے سے ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
پریس بریفینگ میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے بھی تازہ اعداد وشمار کے بارے میں بتایا جائے گا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان پریس کانفرنس میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے کیے گئے اقدامات کے علاوہ مقامی اور عالمی سطح پر کورونا کے حوالے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرنے کے علاوہ اس مرض اور ویکسینیشن کے حوالے سے بھی سوالات کے جواب دیں گے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور ویکسینیشن کے حوالے سے ٹوئٹر پرسوالات بھی پوچھے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے وزارت صحت اور دیگر اداروں کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے ہفتہ وار پریس کانفرنس منعقد کی جاتی ہے جس میں صحت کے علاوہ وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے ترجمان بھی شرکت کرتے ہیں۔