Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں امریکی سفارتخانے پر دو راکٹ حملے

عراقی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اس کی تحقیقات جاری ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر دو راکٹ حملے ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق عراقی فوج کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پیر کو عراق کے گرین زون میں دو راکٹ گرے جن کا ٹارگٹ امریکی سفارتخانہ تھا۔
تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

دو عراقی سکیورٹی حکام نے اے پی کو بتایا کہ دونوں راکٹ گرین زون میں گرے جن میں سے ایک امریکی سفارتخانے کے وسیع کمپلیکس کی حدود میں گرا۔
عراقی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اس کی تحقیقات جاری ہے۔
بیان کے مطابق حملے میں املاک کو معمولی نقصان ہوا اور ایک گاڑی تباہ ہوا۔
گرین زون میں  مختلف ممالک کے سفارتخانے اور عراقی حکومت کے دفاتر ہیں۔
یہ عراق میں امریکی اہداف پر رواں ہفتے کے دروان تیسرا حملہ ہے۔ گزشتہ منگل کو امریکی کی زیر قیادت اتحادی افواج کے ایک کنٹریکٹر اور سویلین اربیل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے میں مارے گئے تھے۔
ہفتے کو صلاح الدین صوبے کے بلاد ایئربیس میں ایک امریکی دفاعی کمپنی کے لیے کام کرنے والے اہلکار راکٹ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔
ٹرمپ کے دور صدارت میں عراق میں امریکی سفارتخانہ متواتر راکٹ حملوں کا نشانہ رہی ہے۔ تاہم بائیڈن کی صدارت سنبھالنے سے ہفتوں قبل ان حملوں میں کمی آئی تھی۔
 

شیئر: