پاکستان ریلوے نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے اٹک خورد سٹیشن تک سیاحوں کے لیے ایک سفاری ریل چلائی ہے جو کئی تاریخی سٹیشنز اور چھوٹی بڑی سرنگوں سے ہوتے ہوئے منگلوٹ کے پہاڑوں کے درمیان سے گزرتی ہے۔ یوں سیر کے لیے آنے والے سیاح ریل کے اس مختصر سفر کے دوران کچھ لمحوں کے لیے صدیوں کا سفر طے کر کے ریلوے کے شاندار ماضی میں کھو جاتے ہیں۔ ہر اتوار کو راولپنڈی سے چلنے والی سفاری ٹرین کے بارے میں مزید دیکھیے اردو نیوز کے حسن ناصر خان کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔