مملکت میں جمعرات کو کورونا کے 356 نئے کیسز سامنے آئے ہیں- اسی طرح صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 308 رہی اور کووڈ 19 سے مرنے والے افراد کی تعداد 5 رہی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے جمعرات کو اعلامیے میں کہا ہے کہ 356 نئے کووڈ 19 کے کیسز سامنے آنے کے بعد اب کل مریضوں کی تعداد تین لاکھ 76 ہزار 377 ہوگئی ہے جبکہ 308 افراد کے شفا یاب ہونے کے بعد کل صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 323 ہے- کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 کے بعد کل تعداد 6 ہزار 480 ہوگئی ہے-
جمعرات کو کورونا سے 308 افراد شفایاب ہوئے- (فوٹو ایس پی اے)
جمعرات کو کورونا کے سب سے زیادہ مریض ریاض میں ریکارڈ ہوئے جہاں مریضوں کی تعداد 180 رہی- اس کے بعد منطقہ شرقیہ جہاں مریضوں کی تعداد 80 رہی، مکہ مکرمہ میں 37، قصیم میں 13، حدود شمالیہ میں 9 ، عسیر اور الجوف میں 8،8، مدینہ منورہ میں 6، حائل میں چار، تبوک، باحہ، نجران میں تین، تین اور جازان میں دو کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں-
وزارت صحت نے ایک بار پھر کہا ہے کہ صحتی ایپ کے ذریعے کورونا ویکسین لینے کے لیے رجسٹریشن کرایا جائے اور کورونا ویکسین لینے کا اہتمام کیا جائے- یہ ویکسین سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے مفت ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں