Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سعودی عرب کا دفاع جاری رکھے گا: انٹونی بلنکن

انٹونی بلنکن نے تصدیق کی کہ صدر جو بائیڈن سمیت امریکی حکام نے اپنے سعودی ہم منصبوں سے بات کی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اہم ہیں اور یہ تعلقات دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی اور اقدار کے آئینہ دار ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سنیچر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اہمیت رکھتے ہیں۔ ہم مملکت کا دفاع کرتے رہیں گے۔‘
انٹونی بلنکن نے تصدیق کی کہ صدر جو بائیڈن سمیت امریکی حکام نے اپنے سعودی ہم منصبوں سے بات کی ہے۔
دریں اثنا پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جون کربی نے جمعے کو کہا تھا کہ سعودی عرب خطے میں سٹریٹیجک پارٹنر رہے گا۔

شیئر: